0
Monday 2 Feb 2015 21:21

کالعدم تحریک طالبان اور لشکر اسلام کی دھمکیوں کے باعث پشاور کے تاجر ملک چھوڑنے پر مجبور

کالعدم تحریک طالبان اور لشکر اسلام کی دھمکیوں کے باعث پشاور کے تاجر ملک چھوڑنے پر مجبور
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں کالعدم تحریک طالبان اور کالعدم لشکر اسلام کے جنگی اخراجات کیلئے تاجروں اور صنعت کاروں سے کروڑوں روپے کا بھتہ طلب کرنے اور ان کو خطرناک نتائج بھگتنے کی مسلسل دھمکیاں دینے سے صورتحال انتہائی تشویشناک رخ اختیار کر گئی ہے جبکہ متعدد صنعتکار اور تاجر اپنا کاروبار بند کر کے خیبر پختونخوا سے پنجاب اسلام آباد اور بیرون ملک منتقل ہو گئے۔ انڈسٹریل اسٹیٹ حیات آباد پشاور کے صنعتکار اور فیکٹری کے مالک ملک عزیز اللہ خان سے کالعدم تحریک طالبان کے جنگی اخراجات کے لئے مبینہ طور پر کروڑوں روپے بھتہ مانگنے اور اسے دھمکیاں دینے کے بعد صنعتکار اپنی فیکٹری فروخت کر کے بیرون ملک منتقل ہو گئے۔ حیات آباد انڈسٹریل اسٹیٹ میں پنجاب کے صنعتکار سے 30 کروڑ روپے بھتہ کی ادائیگی کا مطالبہ کیا گیا جبکہ بھتہ کی ادائیگی نہ کرنے پر اس کی فیکٹری میں بم دھماکہ کروانے کے بعد پنجاب کے صنعتکار فیکٹری بند کر کے پشاور سے پنجاب منتقل ہو گئے۔ حیات آباد میں رہائش پذیر ٹرانسپورٹر شاہد سے ایک کروڑ روپے کا بھتہ طلب کیا گیا جبکہ بھتہ کی ادائیگی نہ کرنے پر اس کے مکان کے گیٹ کے ساتھ دھماکہ کیا گیا جس کے بعد ٹرانسپورٹر شاہد پشاور میں کاروبار بند کر کے صوبے سے باہر منتقل ہو گئے۔
خبر کا کوڈ : 436711
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش