0
Friday 13 Feb 2015 13:12

الطاف حسین اور آصف زرداری سندھ کی بہتری کے لئے کام کر رہے ہیں، فروغ نسیم

الطاف حسین اور آصف زرداری سندھ کی بہتری کے لئے کام کر رہے ہیں، فروغ نسیم
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ سانحہ بلدیہ کی جے آئی ٹی صرف ایک پولیس رپورٹ ہے اور اسی بنیاد پر یہ خارج ہو جائے گی۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سینیٹر فروغ نسیم نے کہا کہ موجودہ سیاسی تاریخ میں نیلسن مینڈیلا کے بعد اگر کوئی لیڈر ہے تو وہ الطاف حسین ہیں، ایم کیو ایم میں تمام رنگ نسل اور زبانیں بولنے والے افراد موجود ہیں، ایم کیو ایم نے سینیٹ انتخابات میں دیگر جماعتوں سے بڑھ کر خواتین کو موقع دیا۔ ایم کیو ایم کے رہنما کا کہنا تھا کہ الطاف حسین اور آصف زرداری سندھ کی بہتری کے لئے کام کر رہے ہیں، ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان سندھ حکومت سمیت دیگر شعبوں میں 40 سے 60 فیصد کے تناسب سے نمائندگی پر بات ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ بلدیہ کی جے آئی ٹی صرف ایک پولیس رپورٹ ہے، اس کی عدالت میں کوئی اہمیت نہیں، ڈھائی سال بعد آنے والی رپورٹ اسی بنیاد پر خارج ہو جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 439908
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش