0
Monday 16 Feb 2015 11:31

بھارتی ریاست گجرات کی عدالت نے مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث 70 ملزموں کو بری کر دیا

بھارتی ریاست گجرات کی عدالت نے مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث 70 ملزموں کو بری کر دیا
اسلام ٹائمز۔ بھارت کی مقامی عدالت نے 2002ء میں گجرات میں ہونے والے مسلمانوں کے قتل عام کے الزام میں گرفتار 70 ملزمان کو بری کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گجرات کے ضلع بنساکانتھا کی مقامی عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج وی کے پوجارا نے عدم ثبوت کی بنیاد پر 14 مسلمانوں کے قتل عام میں گرفتار 70 ملزمان کو بری کر دیا۔ ہندوستانی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایڈیشنل پبلک پراسیکیوٹر ڈی وی تھاکر کا کہنا تھا کہ واقعے کے 109 عینی شاہدین اپنے بیانات سے منحرف ہو چکے اور ٹرائل کے دوران انھوں نے واقعے میں ملوث ملزمان کا نام نہیں لیا ہے جبکہ وہ درخواست گزار کی کیس مدد بھی نہیں کر رہے۔ واقعے میں ملوث قرار دئیے جانے والے 8 ملزمان ٹرائل کے دوران مر چکے ہیں جبکہ کیس کے دوران 12 سپلیمنٹری چارج شیٹس بھی دائر کی جا چکی ہیں۔ واضح رہے مارچ 2002ء میں پولیس کی جانب سے مبینہ طور پر دو ہندووں کے قتل کیخلاف جاری پرتشدد احتجاج کے دوران ایک گاوں میں مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا تھا۔ درخوست گزار کے مطابق 2 مارچ 2002ء کو 5 ہزار مسلح افراد کے ایک گروہ نے صبرماٹی ایکسپریس کو آگ لگانے کے بعد مذکورہ گاوں پر حملہ کرکے بلوچ مسلم کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے بچوں سمیت 14 افراد کو قتل کر دیا تھا۔ یاد رہے 5 فروری کو گجرات میں قائم سی بی آئی کی عدالت نے 2004ء میں 3 مسلمان طلبہ کو جعلی مقابلے میں شہید کرنے والے پولیس آفیسر پی پی پانڈے کو بھی ضمانت پر رہا کر دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 440581
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش