0
Friday 27 Feb 2015 23:55

حکومت کا یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

حکومت کا یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ حکومت نے یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کردیا، پیٹرول، مٹی کے تیل، ہائی اوکٹین اور لائٹ ڈیزل پر جی ایس ٹی 27 سے کم ہو کر 18 فیصد جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر جی ایس ٹی 27 فیصد سے بڑھ کر 37 فیصد ہوجائے گی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم نے یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔ اوگرا نے پیٹرول 5 روپے انسٹھ پیسے، ہائی اوکٹین 12 روپے 12 پیسے، مٹی کا تیل 7 روپے 32 پیسے اور لائٹ ڈیزل ساڑھے 5 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 5 روپے 49 پیسے کمی کی سفارش کی گئی تھی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے یکم مارچ سے برقرار رکھنے کی منظوری دے دی ہے اور اس کے لئے حکومت کو ٹیکسوں میں ایڈجسٹمنٹ کرنی پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کو خطرے کی فہرست سے نکال نارمل ممالک کی فہرست میں شامل کرلیا ہے اور پاکستان کے اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کے اقدامات کو تسلیم کرتے ہوئے قابل ستائش قرار دیا ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلئے آئینی ترامیم تیار ہیں، چند جماعتوں نے اپنی قیادت سے مشاورت کا وقت مانگا ہے تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ اب بہت دیر ہوچکی ہے۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے تمام جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ جس جماعت کا جتنا شیئر بنتا ہے انصاف کے مطابق اسے اتنا حصہ لینے دیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 443795
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش