0
Tuesday 3 Mar 2015 12:01

کراچی، نیشنل ہائی وے لنک روڈ سے تین افراد کی لاشیں برآمد، اغوا کے بعد قتل کیا گیا

کراچی، نیشنل ہائی وے لنک روڈ سے تین افراد کی لاشیں برآمد، اغوا کے بعد قتل کیا گیا
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے نیشنل ہائی وے لنک روڈ سے تین افراد کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں، پولیس کے مطابق تینوں افراد کو تشدد کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق علی الصبح کراچی میں میمن گوٹھ کے علاقے سے نیشنل ہائی وے لنک روڈ پر تین افراد کی لاشیں برآمد کی گئی، پولیس کے مطابق تینوں افراد کو تشدد کے بعد گولیاں مار کر قتل کیا گیا، پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی، لاشوں کو ضروری کارروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تینوں افراد کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی۔ تینوں کو اغواء کے بعد تشدد کرکے قتل کیا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق تینوں افراد کو ایک ایک گولی ماری گئی، متقولین کی عمریں تیس سے پینتیس سال کے درمیان ہے، اور تینوں افراد شلوار قمیض میں ملبوس تھے۔
خبر کا کوڈ : 444525
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش