0
Monday 9 Mar 2015 08:55

15مارچ کی احتجاجی ریلی ظلم کی دیواروں کو ہلا کر رکھ دے گی، ملک محبوب احمد کھچی

15مارچ کی احتجاجی ریلی ظلم کی دیواروں کو ہلا کر رکھ دے گی، ملک محبوب احمد کھچی
اسلام ٹائمز۔ بچیانہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے مقامی رہنما ملک محبوب احمد کھچی نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزمان کو اپنے ظلم کا حساب ہر صورت دینا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ظلم کے دِن گنے جا چکے ہیں، اب شہداء کے ورثاء کو انصاف دلا کر دم لینگے۔ انہوں نے کہا کہ 15 مارچ کو فیصل آباد میں ہونیوالی احتجاجی ریلی ظلم کی دیواروں کو ہلا کر رکھ دے گی۔ فیصل آباد کے علاقے بچیانہ میں کارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ دِن دور نہیں جب انصاف کا بول بالا ہو گا اور ظلم کرنے والے اپنے انجام کو پہنچیں گے۔ اس موقع پر خلیل کاکڑ، چوہدری ندیم و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔
خبر کا کوڈ : 445893
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش