0
Saturday 20 Nov 2010 15:25

پوپ پاکستان پر تنقید سے پہلے اپنے گھر کے معاملات درست کریں،مذہبی،سیاسی رہنما

پاکستان میں عیسائیوں سے امتیازی سلوک ہوتا ہے،پوپ کا الزام
پوپ پاکستان پر تنقید سے پہلے اپنے گھر کے معاملات درست کریں،مذہبی،سیاسی رہنما
 لاہور:اسلام ٹائمز-وقت نیوز کے مطابق ملک کے مذہبی و سیاسی رہنماﺅں نے مسیحیوں کے مذہبی رہنما پوپ بینیڈکٹ کی جانب سے پاکستان میں اقلیتوں کے حوالے سے پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنانے پر شدید غم و غصے اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ان رہنماﺅں کا کہنا ہے اسلام میں اقلیتوں کو مسلمانوں سے زیادہ تحفظ ہے اور پاکستان میں مسیحی،ہندو،سکھ،پارسی سمیت تمام اقلیتیں بے حد محفوظ ہیں،تنقید کا نشانہ بنانے والے پوپ بینیڈکٹ کو بھول گیا کہ اخلاقی قدروں کا دعویدار مغرب اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ کیا سلوک کر رہا ہے۔
تحریک حرمت رسول کے کنویئر،جمعیت علماء پاکستان کے سینئر نائب صدر پیر اعجاز ہاشمی،قاری زوار بہادر اور راغب نعیمی نے کہا پاکستان پر تنقید کرنے والے پہلے امریکہ کے ہاتھوں عراق میں مسلمانوں کی نسل کشی کے بعد اب افغانستان میں روزانہ مسلمانوں کے قتل عام پر بھی لب کشائی کریں۔پاکستان میں ڈرون حملوں کے ذریعے روزانہ بے گناہ مسلمان قتل کئے جا رہے ہیں۔پوپ کو چاہئے کہ پاکستان پر تنقید کرنے سے پہلے اپنے گھر کے معاملات درست کریں۔وہ مسیحیوں کے مذہبی پیشوا ہیں اور ہمارے لئے باعث تکریم،لیکن انہیں ایسا بیان نہیں دینا چاہئے جس سے 17کروڑ پاکستانیوں کی دل آزاری ہو۔
پاکستان میں عیسائیوں سے امتیازی سلوک ہوتا ہے،پوپ کا الزام
روم:عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ بینی ڈکٹ نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان میں عیسائیوں سے امتیازی سلوک کیا جاتا ہے۔ہفتہ وار خطاب میں انہوں نے پاکستان میں توہین رسالت پر سزائے موت پانے والی عیسائی خاتون آسیہ کی رہائی کا مطالبہ کر دیا۔انہوں نے توہین رسالت کی مرتکب آسیہ بی بی سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ انسانی عظمت اور انسانی بنیادی حقوق یکساں قابل احترام ہیں،پاکستان میں عیسائیوں کو اکثر تشدد اور امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔اے این این کے مطابق پوپ نے مزید کہا کہ عیسائیوں کو پاکستان میں اکثر تشدد کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 44625
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش