0
Saturday 14 Mar 2015 10:35

ذکی الرحمان لکھوی کی ایک ماہ نظربندی کے احکامات جاری

ذکی الرحمان لکھوی کی ایک ماہ نظربندی کے احکامات جاری
اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے ممبئی حملہ کیس کے ملزم ذکی الرحمان لکھوی کی ایک ماہ نظربندی کے احکامات جاری کر دئیے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ روز ممبئی حملہ کیس کے ملزم ذکی الرحمان لکھوی کی نظربندی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دیا تھا اور آج انہیں اڈیالہ جیل سے رہا کیا جانا تھا تاہم محکمہ داخلہ پنجاب نے ملزم کو مزید ایک ماہ نظر بند کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔ واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے ممبئی حملہ کیس کے ملزم ذکی الرحمان لکھوی کو ضمانت پر رہا کر رکھا تھا تاہم حکومت نے نقص امن کے تحت انہیں نظربند کر دیا تھا۔

دوسری جانب امریکا نے کہا ہے کہ ممبئی حملے کے مرکزی ملزم ذکی الرحمان لکھوی کو پاکستانی عدالت نے ضمانت پر رہائی کا حکم دیا ہے وہ اس رپورٹ کا جائزہ لے رہے ہیں۔ واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے میڈیا بریفنگ سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کیس میں جاری قانونی کارروائی کے نتائج پر کچھ نہیں کہا جاسکتا، ہماری طرف سے حکومت پاکستان پر زور دیا گیا ہے، کہ وہ وعدے کے مطابق ممبئی حملے کے ملزمان، ان کی مالی معاونت اور ضمانت دینے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے میں تعاون کرے۔ انھوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کی جانب سے ممبئی حملے کے مرکزی ملزم کی رہائی کے حکم کی رپورٹ کا جائزہ لے رہے ہیں، تاہم ملزم ابھی قید میں ہے۔
خبر کا کوڈ : 447260
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش