0
Monday 16 Mar 2015 23:21

نائن زیرو پر چھاپے کی مکمل تحقیقات کیلئے کمیشن بنایا جائے، آصف حسنین

نائن زیرو پر چھاپے کی مکمل تحقیقات کیلئے کمیشن بنایا جائے، آصف حسنین
اسلام ٹائمز۔ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں ایم کیو ایم کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی آصف حسنین نے نائن زیرو پر چھاپے کی مکمل تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ چند لوگوں کو کسی سیاسی جماعت کا چہرہ مسخ کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیئے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں وزیرداخلہ چوہدری نثار کی موجودگی میں آصف حسنین نے کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا۔ متحدہ کے رکن قومی اسمبلی نے پھر شکوہ کیا کہ کراچی آپریشن کی مانیٹرنگ کا طریقہ کار طے نہیں ہوسکا۔ آصف حسنین نے وزیر داخلہ کے دعوے کے باوجود سیاستدانوں کے ٹیلی فون ٹیپ ہونے کا انکشاف کیا اور اپنی مثال بھی پیش کردی۔
متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما نے جہاں ایم کیو ایم کے خلاف کارروائی کا ذکر کیا وہیں مجرموں کو سزا دینے کی بات کیساتھ ہی کرپشن کیسز، میرٹ سے ہٹ کر بھرتیوں کا معاملہ بھی اٹھایا۔
خبر کا کوڈ : 447986
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش