0
Tuesday 24 Mar 2015 18:32

پارچنار، مجلس علمائے اہلبیت کے زیرنگرانی بی بی فاطمہ الزہراءؑ کی یوم شہادت کے موقع پر مجلس عزاء کا اہتمام

پارچنار، مجلس علمائے اہلبیت کے زیرنگرانی بی بی فاطمہ الزہراءؑ کی یوم شہادت کے موقع پر مجلس عزاء کا اہتمام
اسلام ٹائمز۔ مجلس علمائے اہلبیت کے زیر نگرانی انکے دفتر میں بی بی دو عالم سیدہ فاطمۃ الزھراء کی المناک شہادت کی مناسبت سے مجلس عزا کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں علماء، ذاکرین اور دیگر مومنین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
خیال رہے، کرم ایجنسی بھر میں ہر سال ایام فاطمیہؑ انتہائی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائے جاتے ہیں۔ اس دوران کرم ایجنسی کے چھوٹے بڑے تمام دیہاتوں میں امام بارگاہوں اور مساجد میں مجلس عزا کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ جس میں مومنین مذہبی عقیدے کے ساتھ کافی تعداد میں شرکت کرتے ہیں۔ پاراچنار شہر میں مجلس علمائے اہلبیت کی جانب سے انکے دفتر میں شہادت فاطمیہؑ کی مناسبت سے ایک پرملال مجلس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں پاراچنار کے جید علماء، ذاکرین اور دیہاتوں سے آئے ہوئے مومنین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر علماء اور ذاکرین نے سیدہ کی مظلومیت اور دلسوز شہادت پر روشنی ڈالی۔ مجلس سے تحریک حسینی کے سرپرست اعلیؑ سابق سنیٹر علامہ سید عابد حسین الحسینی، سیکرٹری انجمن حسینیہ گل اکبر اور مولانا سید صفدر علیشاہ نقوی وغیرہ سمیت دیگر علماء نے خطاب کیا۔
مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فاطمہؑ الزہراء ؑ ایسی عظیم ہستی ہے، جس کا پیغمبر اسلام کے ساتھ رشتہ تو باپ اور بیٹی کا تھا، تاہم محبت اور احترام کا حد یہ تھی کہ رسول اعظم اسلام اپنی بیٹی کو ماں کہا کرتے تھے۔ یعنی ام بیہا کے نام سے مخاطب کیا کرتے تھے۔ انکی حیثیت اور فضیلت کی دوسری دلیل یہ کہ آپؑ مولائے متقیان حضرت امام علیؑ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک تھیں۔ اور اسکی تیسری فضیلت یہ کہ آپؑ حسنین علیھما السلام کے ماں تھیں۔ اسی مناسبت سے تو علامہ اقبال نے انکے حق میں یہ شعر پڑھا ہے۔
مریم از یک نسبت عیسیٰؑ عزیز
از سہ نسبت حضرت زہراؑ عزیز

آخر میں بی بیؑ کی مظلومیت اور انکی المناک شہادت کی مناسبت سے مصائب پڑھے گئے۔ اس موقع پر مومنین نے بی بیؑ کی یاد میں سینہ کوبی بھی کی۔ اور آخر میں مومنین میں نیاز بھی تقسیم کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 449781
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش