0
Friday 17 Apr 2015 09:52

پاکستانی پرچم لہرانے پر حریت رہنما مسرت عالم گرفتار

پاکستانی پرچم لہرانے پر حریت رہنما مسرت عالم گرفتار
اسلام ٹائمز۔ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرانے پر حریت رہنما مسرت عالم کو گرفتار جب کہ سید علی شاہ گیلانی کو گھر میں نظربند کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی جے پی کی جانب سے کابینہ کے اجلاس میں عدم شرکت کی دھمکی کے بعد سری نگر پولیس نے حریت رہنما مسرت عالم کو گرفتار کر لیا ہے جب سید علی شاہ گیلانی بھی گھر میں نظر بند ہیں۔ پولیس نے انہیں غداری کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں بھارت مخالف ریلی میں ’’تیری جان میری جان پاکستان پاکستان‘ ‘ ’’پاکستان کا کیا پیغام کشمیر بنے گا پاکستان‘‘ ’’تیرا میرا کیا ارمان پاکستان پاکستان‘‘ کے نعرے لگائے گئے جب کہ اس دوران بھارتی پولیس نے کارروائی کرکے نہ صرف متعدد افراد کو گرفتار کر لیا بلکہ پاکستانی پرچم لہرانے پر حریت رہنما سید علی گیلانی اور مسرت عالم سمیت دیگر مقامی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا تھا۔ مسرت عالم اور سید علی شاہ گیلانی کو گزشتہ روز گھر میں نظر بند کر دیا گیا تھا اور کسی کو بھی ان سے ملنے کی اجازت نہ تھی۔
خبر کا کوڈ : 454935
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش