0
Sunday 19 Apr 2015 23:45
کوئی قدغن قبول نہیں، ہر صورت میں عزاداری کی حفاظت کرینگے

یمن ایشو، حکمران آئیں بائیں شائیں کی بجائے واضح موقف اختیار کریں، علامہ ناصر عباس جعفری

یمن ایشو، حکمران آئیں بائیں شائیں کی بجائے واضح موقف اختیار کریں، علامہ ناصر عباس جعفری
اسلم ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ عزاداری پر کوئی قدغن قبول نہیں کریں گے، ہر صورت میں عزاداری کی حفاظت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ علماء و ذاکرین پر پابندی لگا کر عزاداری کو محدود کرنے کی سازش کی جا رہی ہے جو بالکل برداشت نہیں ہوگی، وہ کربلا گامے شاہ لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عزاداری سیدالشہداء ہمارا سرمایہ حیات ہے، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، اگر حکمران یہ سمجھتے ہیں کہ وہ عزاداری کو محدود کر دیں گے یا پابندیاں لگا دیں گے تو یہ ان کی بھول ہے، مجلس وحدت مسلمین عزاداری کے تحفظ کے لئے ہر سطح پر اپنا ردعمل دے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکمران عام شہریوں کی بجائے دہشت گردوں کے خلاف اقدامات کریں اور اس آڑ میں پرامن شہریوں کو تنگ نہ کیا جائے۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ یمن کے حوالے سے پارلیمنٹ سے پاس کی گئی قرارداد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، حکمران آئیں بائیں شائین کی بجائے واضح موقف اختیار کریں کہ فوج نہیں بھیج سکتے، سعودی حکمرانوں کے سامنے بھیگی بلی بننے والے حکمران جرات کا مظاہرہ نہیں کرسکتے تو اقتدار چھوڑ کر سعودی عرب چلے جائیں۔ تقریب میں علامہ ناصر عباس جعفری نے الحاج حیدر علی مرزا مرحوم کے بیٹے حاجی امیر عباس مرزا کی دستار بندی کی۔ تقریب سے سید ناصر شیرازی، علامہ عبدالخالق اسدی، سید اسد عباس نقوی، سید اختر عباس بخاری اور دیگر علمائے کرام و ذاکرین نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 455517
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش