0
Tuesday 21 Apr 2015 23:28

سانحہ بلدیہ فیکٹری میں ملوث ایم کیو ایم کے تین کارکنان 90 روز کیلئے رینجرز کے حوالے

سانحہ بلدیہ فیکٹری میں ملوث ایم کیو ایم کے تین کارکنان 90 روز کیلئے رینجرز کے حوالے
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ بلدیہ فیکٹری میں ملوث ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے 3 ملزمان کو 90 روز کیلئے رینجرز کی تحویل میں دے دیا۔ ملکی تاریخ کا بدترین سانحہ، صرف پیسوں کيلئے 259 افراد کی جان لے لی گئی، جیتے جاگتے انسانوں کو خوفناک آگ کا ایندھن بنایا گیا، 11 ستمبر 2012ء کو کراچی کی بلديہ فيکٹری ميں لگنے والی آگ نے کئی گھرانوں میں صف ماتم بچھائی۔ ڈھائی سال تک محض حادثہ قرار دیئے جانے والے افسوسناک واقعے میں ملوث ملزمان قانون کے شکنجے میں آئے، سانحہ بلدیہ کے 3 ملزمان کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا، ملزمان میں عبداللہ، ماجد بیگ اور محمد منصور شامل ہیں۔ ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے۔ رینجرز نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان کیخلاف ٹارگٹ کلنگ اور دیگر الزامات کی تفتیش کرنی ہے، جس پر عدالت نے ملزمان کو 90 روز کیلئے رینجرز کی تحویل میں دے دیا۔
خبر کا کوڈ : 455903
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش