0
Tuesday 21 Apr 2015 23:56

این اے 246 ضمنی الیکشن کیلئے کراچی پولیس نے سیکیورٹی پلان تشکیل دیدیا گیا

این اے 246 ضمنی الیکشن کیلئے کراچی پولیس نے سیکیورٹی پلان تشکیل دیدیا گیا
اسلام ٹائمز۔ کراچی پولیس کی جانب سے حلقہ این اے 246 میں ضمنی انتخابات کے دوران سیکیورٹی پلان تشکیل دیدیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولنگ اسٹیشنز کے مین گیٹ پر پولیس اہلکار تعینات ہونگے، ویسٹ زون کے ہر تھانے سے 10 پولیس اہلکار ڈیوٹی دیں گے، جبکہ پولنگ کے دوران رینجرز اور پولیس اہلکار پولنگ اسٹیشنز کے اطراف میں گشت بھی کریں گے۔ رینجرز اور پولیس اہلکاروں کو کل پولنگ اسٹیشن میں تعینات کر دیا جائے گا، رینجرز اور پولیس اہلکار رات پولنگ اسٹیشن میں گزاریں گے، اہلکاروں کو کپٹرے ساتھ لے کر آنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ پولیس اہلکار 22 اپریل بدھ کی صبح 8 بجے ڈی سی آفس میں رپورٹ کریں گے۔ سیکیورٹی پلان کے تحت شناختی کارڈ دیکھ کر پولنگ اسٹیشنز کے اندر جانے کی اجازت دی جائے گی۔ پلان کے مطابق عزیز آباد تھانے کی حدود میں تمام پولنگ اسٹیشنز کے انچارج ایس پی ملیر، جوہر آباد تھانے کی حدود میں پولنگ اسٹیشنز کے انچارج ایس پی بن قاسم، سپر مارکیٹ کے ایس پی کیماڑی، گلبرگ کے ایس پی انوسٹی گیشن ایسٹ، شریف آباد کے ایس پی انوسٹی گیشن کورنگی، جبکہ لیاقت آباد کے ایس پی انوسٹی گیشن ویسٹ ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 455910
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش