0
Monday 11 May 2015 19:24

متحدہ قومی موومنٹ کا گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

متحدہ قومی موومنٹ کا گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے استعفیٰ مانگ لیا۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی لندن اور پاکستان کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جس کے بعد اراکین رابطہ کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار، حیدر عباس رضوی اور دیگر نے پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ 2002ء میں پہلی بار ایم کیو ایم کو گورنر شپ کی پیش کش ہوئی، جسے قبول کرتے ہوئے ڈاکٹر عشرت العباد نے عوامی مسائل کے حل کئے اپنی توانائیاں صرف کیں، لیکن بعد میں ان کا رویہ تبدیل ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے گورنر سندھ کا ہمیشہ بھرم رکھا، لیکن اب پانی سر سے اونچا ہو چکا ہے، اور قائد تحریک الطاف حسین، ایم کیو ایم کے حامی اور کارکنان جس طرح کے تبصرے کر رہے ہیں، اس سارے معاملے کے بعد رابطہ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ ڈاکٹر عشرت العباد اپنے عہدے سے علیحدگی اختیار کرلیں۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان کا کہنا تھا کہ کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن اپنے مقاصد سے انحراف کر چکا ہے، آپریشن کے نام پر مہاجر بستیوں کا محاصرہ ہو رہا ہے، کارکنوں پر ہونے والے مظالم، ماورائے عدالت قتل سمیت دیگر مسائل سے متعلق بھی گورنر سندھ کو آگاہ کرتے رہے، تاہم اس دوران پارٹی کے ہمدردوں کا قتل عام جاری رہا، اور بستیوں پر حملے بھی ہوتے رہے، لیکن ڈاکٹر عشرت العباد حملے رکوانے میں ناکام رہے، اور وہ اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں ناکام رہے، جبکہ ہمیں طعنے دیئے جاتے ہیں کہ گورنر کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے، اس لئے فیصلہ کیا ہے کہ ہمیں نمائشی عہدہ رکھنے کا کوئی شوق نہیں۔
خبر کا کوڈ : 459982
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش