0
Wednesday 20 May 2015 17:48

ڈی آئی خان، عزاداری کے جلوس میں شریک ہونیوالے افراد کیخلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا

ڈی آئی خان، عزاداری کے جلوس میں شریک ہونیوالے افراد کیخلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں عزاداری کے ایک اور جلوس کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ یہ مقدمہ پہاڑ پور پولیس نے مٹھہ پور کلاں میں شہادت امام موسیٰ کاظم کے سلسلے میں نکالے جانیوالے جلوس پر شرکاء جلوس کیخلاف درج کیا ہے۔ تھانہ پہاڑ پور میں ایس ایچ او ذوالفقار علی نے 341-153/147-149PPC کے تحت رپورٹ درج کرائی ہے کہ 14 مئی 2015ء کو مٹھہ پور کلاں میں شہادت امام موسیٰ کاظم کے سلسلے میں زمرد حسین شاہ اور دیگر شرکاء نے تھلہ امام رضا (ع) سے تھلہ امام حسین (ع) مٹھہ پور کلاں تک غیر قانونی جلوس نکالا ہے۔ واضح رہے کہ شہادت امام موسیٰ کاظم (ع) کی مناسبت سے عزاداری کا یہ روایتی جلوس عرصہ کئی سال سے برآمد ہوتا ہے۔ ڈی آئی خان پولیس کی جانب سے عزاداری کے جلوسوں پر اس سے قبل بھی کئی مقدمات درج کئے جاچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 462103
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش