0
Sunday 24 May 2015 12:55

پشاور میں اہلِ تشیع کی نسل کشی صوبائی حکومت کی نااہلی ہے، امجد علی شاہ

پشاور میں اہلِ تشیع کی نسل کشی صوبائی حکومت کی نااہلی ہے، امجد علی شاہ
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن کے نائب صد امجد علی شاہ نے پشاور حیات آباد میں نماز جمعہ کے بعد مسجد سے گھر جاتے ہوئے ڈاکٹر ولی احمد جان پر قاتلانہ حملے کے پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشاور میں پچھلے کئی ماہ سے مسلسل اہل تشیع کی نسل کشی کی جا رہی ہے، جس میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں، جن میں کئی ڈاکٹرز، علماء کرام اور کاروباری شخصیات شامل ہیں۔ صوبائی حکومت اور سیکیورٹی ادارے ابھی تک ان واقعات میں ملوث افراد کو بے نقاب کرنے میں نا کام رہے ہیں، جو کے ان کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ صوبائی حکومت دعوے چھوڑ کر عوام کے تحفظ کو یقینی بنائے اور جلد ازجلد ڈاکٹر ولی احمد جان پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کو بے نقاب کر کے عبرت ناک سزا دی جائے۔ یاد رہے کہ جمعہ کو امامیہ جامعہ مسجد حیات آباد میں نماز جمعہ ادا کرنے کے بعد ڈاکٹر ولی احمد جان اپنے دو بیٹوں اویس اور مرتضٰی اور اقرار الحسن کے ہمراہ گھر واپس جا رہے تھے کہ دہشتگردوں نے ان کی گاڑی پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں مرتضیٰ اور اقرارالحسن موقع پر شہید جبکہ ڈاکٹر ولی احمد جان اور اویس شدید زخمی ہوگئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 462713
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش