0
Monday 25 May 2015 23:47

گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات فوج کی نگرانی میں کرانے کا فیصلہ

گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات فوج کی نگرانی میں کرانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے تمام حلقوں میں 8 جون کو فوج کی نگرانی میں انتخابات کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا، اس سے پہلے الیکشن کمیشن کی طرف سے بتایا گیا تھا کہ صرف گلگت کے بعض حلقوں اور دیامر میں انتخابات فوج کی نگرانی میں کرائے جائیں گے، تاہم اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے آزادانہ، منصفانہ اور پرامن طور پر انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے تمام 24 حلقوں میں انتخابات فوج کی نگرانی میں کرائے جائیں گے۔ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے ایف سی این اے کو باقاعدہ خط لکھ دیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ماضی میں ہونے والے انتخابات کے تجربے کو سامنے رکھتے ہوئے سیاسی جماعتوں، ضلعی انتظامیہ اور ریٹرننگ افسران نے الیکشن کمیشن سے تحریری طور پر درخواست کی ہے کہ تمام حلقوں میں فوج کی نگرانی میں انتخابات کرائے جائیں۔ ماضی کے تجربات بتاتے ہیں کہ گلگت بلتستان فرقہ وارانہ تشدد کے اعتبار سے بہت زیادہ حساس اور خطرناک ہے۔ خط میں ایف سی این اے سے درخواست کی گئی ہے کہ 8 جون کو گلگت بلتستان کے تمام علاقوں میں فوج تعینات کرنے کیلئے انتظامات کئے جائیں۔ واضح رہے کہ گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کو فوج کی نگرانی میں کرانے کا مطالبہ تمام سیاسی جماعتوں کا تھا، تاہم اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون آمادہ نظر نہیں آتی تھی۔
خبر کا کوڈ : 463068
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش