0
Thursday 4 Jun 2015 08:51

پاکستانی پرچم لہرانے سے بھارت پریشان کیوں، مصطفیٰ کمال

پاکستانی پرچم لہرانے سے بھارت پریشان کیوں، مصطفیٰ کمال
اسلام ٹائمز۔ ریاست میں پاکستانی پرچم لہرانے کے تنازعہ کے بیچ سینئر جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس لیڈر اور معاون جنرل سیکریٹری ڈاکٹر مصطفی کمال نے کہا کہ مرکزی حکومت اس صورتحال سے پریشان کیوں ہے، مصطفیٰ کمال نے ہندوستان کو مشورہ دیا کہ انہیں چاہئے کہ وہ اپنے ہمسایہ ملک کے پرچم کا احترام کریں۔ انہوں نے کہا ”پاکستانی پرچم لہرانے سے کیا ہوتا ہے؟ حکومت ہند کا سکون ہی چھن گیا ہے اور ایسا جان بوجھ کر کیا جارہا ہے“۔ انہوں نے مزید کہا ”یہ ایک آزاد ملک کا پرچم ہے اور ہندوستان کو اس کا احترام کرنا چاہئے۔ ہند و پاک نے اقوام متحدہ چارٹر پر دستخط کئے ہیں اسلئے دونوں ممالک پر یہ لازم ہے کہ وہ ایک دوسرے کے پرچم کا احترام کریں۔ پاکستانی، ہندوستانی اور جموں کشمیر کے پرچم محض کاغذ کا ٹکڑے نہیں ہیں، ان سبھوں کا احترام ضروری ہے“۔ ڈاکٹر کمال نے کہا ”مرکزی حکومت اپنے آپ کو اس صورتحال سے مبراء نہیں سمجھ سکتی ہے۔ یہ ساری کوششیں ہندوستان میں مسلمانوں کے خلاف غیر مسلموں کے دلوں میں خلاف نفرت پیدا کرنا ہے خصوصاً جموں و کشمیر کے عوام میں“۔ انہوں نے کہا کہ یہ اشارہ کرنا کافی نہیں ہے کہ کون پاکستانی پرچم لہرا رہا ہے کیونکہ ریاست میں ملیٹنسی شروع ہونے کے ساتھ ہی کئی ایجنسیاں ریاست کے عوام کو بدنام کرنے کیلئے سرگرم ہیں۔
خبر کا کوڈ : 464867
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش