0
Saturday 6 Jun 2015 16:53

ایران کے خلاف مشترکہ سازش، ریاض اور تل ابیب کا اعتراف

ایران کے خلاف مشترکہ سازش، ریاض اور تل ابیب کا اعتراف
اسلام ٹائمز۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے ریٹائرڈ جنرل 'انور ماجد عشقی، جو سعودی عرب کی خفیہ انٹلیجنس کے سابق سربراہ بندر بن سلطان کے مشیر تھے اور اقوام متحدہ میں صیہونی حکومت کے سابق سفیر 'ڈور گولڈ' کے درمیان جمعرات کے روز خفیہ مذاکرات ہوئے ہیں۔ ان افراد نے واشنگٹن میں اپنے مذاکرات میں دعوی کیا ہے کہ ایران مشرق وسطی پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ آل سعود کے نمائندوں اور صیہونی حکام کے درمیان خفیہ ملاقاتوں کا انکشاف ایسے عالم میں ہوا ہے کہ حالیہ دنوں میں ریاض اور تل ابیب کے درمیان سفارتی تعلقات بہت زیادہ گہرے ہونے کی بھی خبریں موصول ہوئی ہیں۔ دو ہفتہ قبل صیہونی حکومت نے سعوی عرب کو اپنا جدید ترین میزائیل سسٹم یمنی عوام کے خلاف استعمال کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 465268
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش