0
Saturday 13 Jun 2015 13:28

شمالی وزیرستان، فضائی کارروائی میں 20 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان، فضائی کارروائی میں 20 دہشت گرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ تحصیل دتہ خیل میں پاک فوج کی جانب سے فضائی کارروائی کے نتیجے میں 20 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کی جانب سے افغان سرحد کے قریب شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جب کہ کارروائی کے نتیجے میں 20 دہشت گرد انجام کو پہنچ گئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روزبھی شوال کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 25 دہشت گرد ہلاک جب کہ متعدد زخمی اور ان کے کئی ٹھکانے تباہ ہوگئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 466376
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش