0
Monday 15 Jun 2015 18:41

بحرین میں سیاسی قیدیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے احتجاجی مظاہرے

بحرین میں سیاسی قیدیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے احتجاجی مظاہرے
اسلام ٹائمز۔ بحرین کے انقلابی عوام نے مختلف علاقوں میں مظاہرے کر کے آل خلیفہ کے ہاتھوں انسانی حقوق کی پامالی کی مذمت کی۔ مظاہرین نے سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ ادھر آل خلیفہ کی فوج اور پولیس نے جمعیت الوفاق الاسلامی کے سربراہ کی حمایت میں ہونے والے مظاہرے پر حملے کر کے مظاہرین کو منتشر کر دیا۔ اس مظاہرے میں شریک بحرین کے ایک مذہبی رہنما شیخ محمد المنسی نے کہا ہے کہ بحرینی عوام چھے مہینوں سے مسلسل شیخ علی سلمان اور دیگر سیاسی رہنماں کی رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آل خلیفہ کا ظلم و ستم بحرینی عوام کی صدائے انقلاب کو خاموش نہیں کر سکتا۔ قابل ذکر ہے کہ بحرین کی نمائشی عدالت منگل کو اپوزیش رہنما شیخ علی سلمان کے خلاف قائم بے بنیاد مقدمے کی سماعت کرنے والی ہے۔ شیخ علی سلمان کو اٹھائیس دسمبر دوہزار چودہ کو گرفتار کیا گیا تھا۔ بحرین کی نمائشی عدالت نے شیخ علی سلمان پر بیرونی طاقتوں کی مدد سے شاہی حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کا الزام عائد کیا ہے جسے انہوں نے سختی کے ساتھ مسترد کر دیا ہے۔ شیخ علی سلمان کا کہنا ہے کہ وہ پرامن طریقے سے بحرین میں اصلاحات لانے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 466784
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش