0
Monday 22 Jun 2015 14:42

بجلی بحران، عابد شیر علی نے ذمہ دار خیبر پختونخوا حکومت کو ٹھہرا دیا

بجلی بحران، عابد شیر علی نے ذمہ دار خیبر پختونخوا حکومت کو ٹھہرا دیا
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں لوڈیشڈنگ اور بجلی کے بحران کی ذمہ داری عابد شیر علی نے صوبائی حکومت پر ڈال دی، اس موقع پر عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ صوبائی وزرا اپنے وزیراعلیٰ سے پوچھیں کہ وہ لوڈ مینجمنٹ کیسے کر رہے ہیں۔ ملک کے دیگر صوبوں کی طرح خیبر پختونخوا میں بھی بجلی بحران سے متعلق حکومت سے گلے شکوے کیے گئے تو عابد شیر علی نے پختونخوا حکومت کو ہی ذمہ دار ٹھہرا دیا، اسلام آباد میں میڈیا نمائندوں سے گفت گو میں وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کو معاہدے کے مطابق بجلی دے رہے ہیں، لوڈ مینجمنٹ کی ذمہ داری وزیراعلیٰ پختونخوا کی ہے۔ عابد شیر علی کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے علاقے کے فیڈر کے لائن لاسز 70 فیصد ہیں، پرویز خٹک نے حلقے کے فیڈر کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ کرایا ہوا ہے، صوبے کے وزرا اپنے وزیراعلیٰ سے پوچھیں کہ وہ لوڈ مینجمنٹ کیسے کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 468261
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش