0
Tuesday 23 Jun 2015 16:03

کوئٹہ، شہریوں کو گندا پانی فراہم کرنے پر وزیراعلٰی نے رپورٹ طلب کرلی

کوئٹہ، شہریوں کو گندا پانی فراہم کرنے پر وزیراعلٰی نے رپورٹ طلب کرلی
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کی رکن صوبائی اسمبلی محترمہ راحیلہ درانی نے اسمبلی میں ایک بوتل میں گند ا پانی ارکان اسمبلی کو دیکھا یا اور کہا کہ میرا گھر ریڈ زون کے علاقے میں ہے۔ اس علاقے میں گورنر ہاوس، وزیراعلٰی ہاوس، صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری اور دیگر اعلیٰ حکام کے دفاتر اور گھر موجود ہے۔ جب ریڈ زون کے علاقے میں اسطرح گندا پانی دیا جارہا ہے۔ جس سے بیماریاں پھیل رہی ہے اور باقی علاقوں میں کیا حال ہوگا۔ جس پر وزیراعلُٰی بلوچستان نے کہا کہ کوئٹہ شہرمیں لوگوں کو گندا پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔ اس بارے میں چیف سیکرٹری بلوچستان سے فوری طورپر رپورٹ طلب کی جارہی ہے اور جو بھی متعلقہ آفیسر اس میں ملوث پایا گیا۔ اس کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔ کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں بھرتی جائے گی۔ انہوں نے واسا کے محکمہ کو تنبیہ کی کہ اگر وہ کوئٹہ شہر کے لوگوں کو صاف پانی فراہم نہیں کرسکتے تو گندا پانی بھی فراہم نہ کریں۔ صوبائی وزیر واسا نواب ایاز خان جوگزئی نے اسمبلی کے اجلاس کے دوران کہا کہ کوئٹہ شہر کو پہلے سپین کاریز آٹھ لاکھ گیلن پانی فراہم کیا جاتا تھا اور اب صرف ایک لاکھ پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ اس وقت کوئٹہ شہر میں جو پانی عوام کو دیا جا رہا ہے۔ اس میں گٹر کا پانی بھی شامل ہوجاتا ہے۔ کیونکہ پانی فراہم کرنے والے پائپ لائن ٹوٹ چکے ہیں۔ حکومت سے کوئٹہ شہرمیں نئے پائپ لائن بچانے کیلئے پچاس کروڑ روپے حاصل کرنی ہے۔ تاکہ کوئٹہ شہر کے عوام کو صاف اور ستھرا پانی فراہم کیا جائے۔ یہ ہماری ذمہ داری ہے اور ایسے ہم ہر حالت میں میں پورا کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 468576
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش