0
Wednesday 1 Jul 2015 16:58

پاکستان افغانستان کے ساتھ غیر اعلانیہ جنگ میں مصروف ہے، اشرف غنی

پاکستان افغانستان کے ساتھ غیر اعلانیہ جنگ میں مصروف ہے، اشرف غنی
اسلام ٹائمز۔ افغان صدر اشرف غنی نے پاکستان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ غیر علانیہ جنگ میں مصروف ہے، کسی نے بھی افغانستان میں آگ لگانے کی کوشش کی تو وہ خود اس میں جل جائے گا، سب کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ افغان عدم استحکام کی لپیٹ میں پورا خطہ بھی آ سکتا ہے۔ کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے افغان صدر نے کہا کہ کسی کو بھی یہ سوچ نہیں رکھنی چاہئے کہ افغانستان ختم ہو جائیگا، افغانستان کا مستقبل علاقائی ممالک کے تعاون پر منحصر ہے، بنیادی تبدیلی پڑوسیوں کی مدد کے بغیر ناممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کو چیلنجوں کا سامنا ہے تاہم سکیورٹی فورسز ان پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ صدر اشرف غنی نے ملک میں غیر ملکی جنگجووں کی موجودگی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ 10 ممالک کے غیر ملکی جنگجو صرف شمالی صوبہ قندوز میں سرگرم ہیں۔ ملک کی تعمیرو ترقی کیلئے پانچ ہزار سال تک قربانیاں دینے کیلئے تیار ہیں۔ افغان صدر کا کہنا تھا کہ ہمارا آئین سو فیصد اسلامی ہے آئین کے مطابق ہر شخص کے حقوق کو یقینی بنائیں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 470714
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش