0
Monday 6 Jul 2015 18:53

پاک فوج نے دہشتگردوں پر کاری ضرب لگائی ہے، شہباز شریف

پاک فوج نے دہشتگردوں پر کاری ضرب لگائی ہے، شہباز شریف
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پوری قوم دہشت گردی و انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے یکسو ہے۔ لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے منتخب ارکان اور مقامی رہنماؤں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی، اس موقع پر ملک کو درپیش چیلنجز اور ان کے حل کے لئے حکومتی اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی شاندار قربانیوں کی مثال عصر حاضر کی تاریخ میں نہیں ملتی، پاک افواج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جرأت اور بہادری کی نئی مثالیں قائم کی ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاک افواج نے آپریشن ضرب عضب کے ذریعے دہشت گردوں پر کاری ضرب لگائی ہے، قوم کا ہرفرد دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے یکسو ہے، قوم کے اتحاد کی طاقت سے پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 471920
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش