0
Wednesday 8 Jul 2015 10:03

رمضان بازاروں میں ناجائز منافع خوری برداشت نہیں کریں گے، سینیٹر غوث محمد نیازی

رمضان بازاروں میں ناجائز منافع خوری برداشت نہیں کریں گے، سینیٹر غوث محمد نیازی
اسلام ٹائمز۔ خوشاب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد نیازی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب رمضان بازاروں میں صارفین کو اشیائے خورد و نوش کی وافر مقدار اور ارزاں نرخوں میں فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں رمضان بازاروں کے علاوہ مارکیٹ میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ناجائز منافع خوروں کیخلاف بھرپور اقدامات اٹھاتے ہوئے ایسے عناصر کی سرکوبی کیلئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو دکاندار رمضان بازار میں اپنے زیادہ منافع کی غرض سے غیر معیاری سامان فروخت کرے، اس کو رمضان بازار سے اٹھوا دیا جائے، کیونکہ ایسے ناجائز منافع خور کسی صورت میں بھی رمضان بازاروں میں برداشت نہیں کیے جا سکتے۔
خبر کا کوڈ : 472258
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش