0
Wednesday 8 Jul 2015 10:36

سرگودہا، یوم علی علیہ السلام کیلئے سکیورٹی پلان مرتب، 800 اہلکار ڈیوٹی دینگے

سرگودہا، یوم علی علیہ السلام  کیلئے سکیورٹی پلان مرتب، 800 اہلکار ڈیوٹی دینگے
اسلام ٹائمز۔ پاکستان بھر میں دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ لاہور کے قریب فیروز والا میں پکڑے جانے والے دہشت گردوں سے ملنے والی اطلاعات کے بعد سرگودھا شہر سمیت ضلع بھر میں کل یوم علی علیہ السلام کے موقع پر سکیورٹی ہائی الرٹ کرتے ہوئے، سکیورٹی پلان مرتب کر لیا گیا۔ اس ضمن میں ہونے والے جلوسوں، مجالس کے راستوں اور مقامات کی کڑی نگرانی کی جائے گی۔ مختلف شہروں اور قصبوں کے داخلی، خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائے گی۔ جلوسوں اور مجالس کی بازاروں میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کے علاوہ ویڈیو کیمروں کے ذریعے خفیہ اداروں کے اہلکار مانیٹرنگ کریں گے، جبکہ 800 سے زائد پولیس اہلکاروں کے علاوہ ایلیٹ فورس اور حساس اداروں کے اہلکاروں کے علاوہ 40 خواتین پولیس اہلکار ڈیوٹیاں دیں گی۔ پولیس ذرائع کے مطابق کل ضلع بھر میں ڈبل سواری پر پابندی لگائے جانے کا بھی امکان ہے۔ اس سلسلہ میں آج انتظامیہ، پولیس اور حساس اداروں کا اعلیٰ سطحی اجلاس بھی ہو گا، جس میں کیے گئے انتظامات اور سکیورٹی پلان کا جائزہ لیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 472262
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش