0
Friday 14 Aug 2015 17:05

یوم آزادی، امامیہ سکاوٹس کی علامہ اقبالؒ کے مزار پر حاضری و سلامی

یوم آزادی، امامیہ سکاوٹس کی علامہ اقبالؒ کے مزار پر حاضری و سلامی
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسکاوٹس اوپن گروپ نے یوم آزادی کے موقع پر مصور پاکستان علامہ اقبال کے مزار پر حاضری دی اور سلامی پیش کی۔ اس موقع پر سابقہ امامیہ چیف سکاوٹ انصر مہدی، ڈویژنل صدر لاہور شکیل اصغر نے اسکاؤٹس کے ہمراہ علامہ اقبال کے مرقد پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ تقریب سے انصر مہدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 14 اگست کا دن پاکستان اور برصغیر کے مسلمانوں کے افتخار اور قوم کے جوش و ولولہ کی یاد تازہ کرنے کا دن ہے، انسان فطری طور پہ آزادی کو پسند کرتا ہے جو کہ خصائل حسنہ میں سے ہے، کچھ فرد و اقوام دوسری اقوام پہ تسلط قائم کرنا چاہتے ہیں، اسی طرح کا ایک تسلط عالمی سامراج نے برصغیر پاک و ہند میں بھی قائم رکھا، جو یہاں کے انسانوں کی فطری خواہش یعنی آزادی کے سامنے چکنا چور ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کی خوشی منانا زندہ قوموں کا شیوہ ہے اور نظریاتی سرحدوں کی حفاظت ایک فریضہ ہے، جس طرح قیام پاکستان کے وقت طلباء نے قائداعظم کا شانہ بشانہ ساتھ دیتے ہوئے اپنا بھرپور کردار ادا کیا تھا اسی طرح پاکستان کی تعمیر و ترقی، دفاع وطن اور حقیقی فکری آزادی کیلئے بھی اپنا کردار ادا کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 479832
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش