0
Thursday 20 Aug 2015 23:32

توازن پالیسی کے تحت مدارس پر چھاپے افسوسناک ہیں، علامہ سبطین سبزواری

توازن پالیسی کے تحت مدارس پر چھاپے افسوسناک ہیں، علامہ سبطین سبزواری
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے مدارس دینیہ پر پولیس چھاپوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے صوبائی نائب صدر علامہ اشتیاق حسین کاظمی کی گجرات پولیس کی حراست سے فی الفور رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ڈی پی او گجرات سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو سے کرتے ہوئے علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ مدارس قرآن و سنت کی تعلیمات کے مراکز ہیں۔ ان پر پولیس کے چھاپوں سے عوام میں بے چینی پائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مجرموں کے خلاف کارروائی کرے، شریف لوگوں کے گھروں میں چھاپے مار کر اہل خانہ کو تنگ کرنے سے پولیس نیک نامی نہیں کما رہی بلکہ عوام میں نفرت بڑھتی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں اور مجرموں پر ہاتھ ڈالنے کی بجائے پولیس ان کی حفاظت کر رہی ہے اور پُرامن لوگوں کو تنگ کیا جا رہا ہے۔ علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ شیعہ علماء کونسل دہشت گردی کی جنگ میں فوج اور پولیس کے اقدامات کی حمایت کرتی ہے، لیکن بلاوجہ مدارس کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور علماء کو گرفتار کیا جا رہا ہے، جن کے خلاف کوئی الزام ہے اور نہ وہ نقص امن کا باعث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی ایکشن پلان پر عمل نظر بھی آنا چاہیے، محض زبانی باتوں اور توازن پالیسی کے تحت شرفاء کی پگڑیاں اچھالنے سے پولیس کو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 481077
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش