0
Friday 21 Aug 2015 19:30

اٹک خودکش حملے میں ملوث مزید 3 ملزمان اسلام آباد کے ایک مدرسہ سے گرفتار

اٹک خودکش حملے میں ملوث مزید 3 ملزمان اسلام آباد کے ایک مدرسہ سے گرفتار
اسلام ٹائمز۔ اٹک خودکش حملے میں ملوث مزید تین ملزمان اسلام آباد سے گرفتار کر لئے گئے ہیں۔ ایف آئی اے نے دھماکہ خیز مواد سے متعلق رپورٹ مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی کو پیش کر دی ہے۔ ایف آئی اے ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں اس سے قبل ایسا دھماکہ خیز مواد استعمال نہیں کیا گیا۔ محکمہ انسداد دہشتگردی پنجاب نے اسلام آباد کے ایک مدرسے سے اٹک دھماکے میں ملوث مزید تین ملزمان گرفتار کر لئے ہیں۔ کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی پنجاب) اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے قاری امداد، ارشاد اور ایک مہمان شوکت سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ دوسری جانب ایکسپلوزو ایکسپرٹس ٹیم نے رپورٹ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو بھجوا دی ہے۔ ذرائع کے مطابق رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اٹک خودکش دھماکہ نئے انداز میں گیا گیا۔ اس طرز پر پاکستان میں پہلے کوئی دھماکہ نہیں ہوا۔ دہشتگردوں نے پہلی مرتبہ بال بیرنگ کم اور دھماکہ خیز مواد زیادہ استعمال کیا۔ دھماکے میں 12 سے 15 کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا، جس کا مقصد عمارت کو زمین بوس کرنا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ایف آئی اے کی رپورٹ کو ریکارڈ کا حصہ بنا کر چالان تیار کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 481191
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش