0
Thursday 3 Sep 2015 23:41

علامہ سید شاہد حسین نقوی وفاق المدارس الشیعہ کے ناظم امتحانات مقرر

علامہ سید شاہد حسین نقوی وفاق المدارس الشیعہ کے ناظم امتحانات مقرر
اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے مرکزی صدر علامہ حافظ ریاض حسین نجفی نے جامعہ نرجسیہ لاہور کے پرنسپل علامہ سید شاہد حسین نقوی کو ناظم امتحانات مقرر کر دیا ہے۔ اس حوالے سے نوٹیفیکیشن جلد جاری کر دیا جائے گا۔ علامہ شاہد نقوی نے اپنی تقرری کو سراہتے ہوئے امتحانی نظام کو صاف شفاف اور طلباء کے لئے بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق المدارس الشیعہ کی پالیسی کے مطابق امتحانات کو بہتر بنایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت پانچوں وفاق المدارس کو تعلیمی بورڈ کا درجہ دے کر دینی اور عام جامعات میں تضاد کی پالیسی ختم کرے، تاکہ لوگوں کو جو مشکلات پیش آتی ہیں، انہیں دور کیا جا سکے۔ وفاق المدارس الشیعہ کے ترجمان کے مطابق مزید عہدیداروں کو حتمی شکل دینے کے لئے مشاورت کا عمل آخری مراحل میں ہے، عنقریب باقی عہدیداروں کا تقرر بھی کر دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 483853
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش