0
Tuesday 8 Sep 2015 23:37

ایلیٹ فورس کے 34 کمانڈوز بیمار نکلے، 4 نوکریوں سے فارغ

ایلیٹ فورس کے 34 کمانڈوز بیمار نکلے، 4 نوکریوں سے فارغ
اسلام ٹائمز۔ جرائم کی سرکوبی کیلئے بنائی گئی پنجاب پولیس کی ایلیٹ فورس کے 34 کمانڈو بیمار نکلے۔ میڈیکل ان فٹ قرار دئیے گئے 4 اہلکاروں کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا۔ باقی تیس کو نکالنے کے لئے فہرستیں تیار کر لی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایلیٹ ٹریننگ سکول بیدیاں پر دہشت گردی کے حملے کے بعد دو ہزار دس میں ایک سو سولہ سابق آرمی جوان ایلیٹ فورس میں بھرتی کئے گئے اور کانسٹیبل سے لے کر انسپکٹر تک تعیناتیاں کی گئیں۔ پانچ سال قبل بھرتی کیے جانے والے ان ریٹائرڈ فوجیوں کا میڈیکل کاغذی کارروائی طور پر ہی کیا گیا۔ ہر سال ان ایک سو سولہ اہلکاروں کا کنٹریکٹ بھی ری نیو کیا جاتا رہا۔ ذرائع کے مطابق 34 کمانڈو ہیپاٹائٹس اور دیگر بیماریوں کا شکار ہیں جن میں سے چار کو میڈیکل ان فٹ قرار دے کر نوکری سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ جن میں سب انسپکٹر ابوبکر عثمان، سب انسپکٹر محمد الیاس، ہیڈ کانسٹیبل محمد منشا اور انسٹرکٹر ظفر اقبال شامل ہیں۔ میڈیکلی ان فٹ قرار دئیے جانے والے دیگر 30 اہلکار ہیپاٹائٹس، دل اور آنکھوں کی بیماری میں مبتلا ہیں جن کو نوکریوں سے فارغ کرنے کیلئے فہرست تیار کر لی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 484811
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش