0
Thursday 10 Sep 2015 02:04

کراچی میں ہونیوالے دہشتگردی کے واقعات میں کالعدم مذہبی جماعتیں ملوث ہیں، علامہ ناصر عباس جعفری

کراچی میں ہونیوالے دہشتگردی کے واقعات میں کالعدم مذہبی جماعتیں ملوث ہیں، علامہ ناصر عباس جعفری
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کراچی میں چوبیس گھنٹے کے دوران دہشت گردی کے دو مختلف واقعات میں سینئر صحافی آفتاب عالم اور جیو نیوز کے انجینئر ارشد جعفری کی ٹارگٹ کلنگ پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے بزدلانہ اقدام قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافی برادری کے افراد کو یوں نشانہ بناکر حق و سچ کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا۔ دہشت گرد عناصر خواہ کسی بھی روپ میں ہوں، ان کے خلاف حق و صداقت کے علم بردار اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔ کراچی میں دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن اپنے منطقی انجام سے قبل کسی صورت ختم نہیں ہوگا۔ کراچی میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات میں کالعدم مذہبی جماعتیں ملوث ہیں۔ ان جماعتوں کے خلاف بھی آپریشن کیا جانا چاہیے، جو نام بدل کر فرقہ وارنہ سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ حکومت سیاسی مصلحتوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے قانون و انصاف کی بالادستی کو یقینی بنائے۔ ماضی میں سیاسی مفادات کے حصول کے لئے پورے ملک کو ان قوتوں کے رحم و کرم پر چھوڑا گیا جو کھلم دہشت گرد عناصر کی حمایت کرتے رہے، جس سے ملک دشمن عناصر کے حوصلوں کو تقویت ملی۔ کراچی میں امن و امان کے حقیقی قیام کے ایسے تمام عناصر کے خلاف بلا تخصیص اور فوری کارروائی انتہائی ضروری ہے۔
خبر کا کوڈ : 485032
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش