0
Thursday 10 Sep 2015 23:29

ضلع غذر میں دہشتگردوں کا حملہ انتہائی تشویشناک ہے، الیاس صدیقی

ضلع غذر میں دہشتگردوں کا حملہ انتہائی تشویشناک ہے، الیاس صدیقی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی ترجمان محمد الیاس صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شاہراہ قراقرم اور لالوسر کے بعد ضلع غذر میں سکیورٹی فورسز کی وردی میں ملبوس دہشت گردوں کا پولیس چوکی پر حملہ انتہائی تشویشناک ہے۔ گلگت چترال شاہراہ جس پر سفر پرامن تھا اب دہشت گردوں کے حملے نے اس شاہراہ کو بھی غیر محفوظ بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حساس نوعیت کے واقعے کے بعد انتظامیہ کی آنکھیں کھلنی چاہیں اور ضلع غذر میں فوری آپریشن شروع کیا جائے۔ ضلع غذر میں اس سے پہلے بھی اغوا اور قتل کے کئی واقعات رونما ہوئے ہیں جن پر انتظامیہ نے کوئی نوٹس نہیں لیا اور دہشت گردوں کے حوصلے بلند ہوئے اور آج سکیورٹی فورسز کی وردی میں خود پولیس چوکی پر حملہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے سے ایسا لگ رہا ہے کہ قبائلی علاقوں میں جاری ضرب عضب آپریشن کے نتیجے میں دہشت گردوں نے اس علاقے کا رخ کیا ہوا ہے جس کا ہم عرصہ دراز سے حکومت کی توجہ مبذول کرانے کی کوشش کرتے رہے ہیں لیکن حکومت ہمارے ان خدشات کو مسلسل نظر انداز کرتی رہی ہے۔ حالیہ واقعے سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ ایک منظم دہشت گردی ہے جس نے پولیس چوکی پر حملہ کر کے پولیس کو یرغمال کر کے سرکاری اسلحہ چھین لیا جو کہ ایک خطرناک سگنل ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس واقعے کو سنجیدہ لیکر کاروائی کرے اور ملحقہ علاقوں میں فوجی آپریشن شروع کرے۔
خبر کا کوڈ : 485213
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش