0
Thursday 24 Sep 2015 11:15

خلیجی ممالک میں عیدالاضحیٰ آج منائی جا رہی ہے

خلیجی ممالک میں عیدالاضحیٰ آج منائی جا رہی ہے
اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی جا رہی ہے جب کہ پاکستان کے ضلع خیبر پختونخوا میں ہر سال کی طرح اس بار بھی 2 عیدو ں کی روایت برقرار ہے۔ سعودی عرب میں عید کے بڑے اجتماعات مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں ہوئے جہاں لاکھوں افراد نے عید الاضحیٰ کی نماز ادا کی جب کہ مسلمان سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔ امریکا، آسٹریلیا، یورپ اور عراق، ایران، سعودی عرب میں بھی آج عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے۔ آسٹریلیا، ملائشیا، انڈونیشیا، نیوزی لینڈ میں بھی آج مسلمان عید منا رہے ہیں۔ برطانیہ میں ہر سال کی طرح اس بار بھی دو عیدیں منائیں گی، لندن میں موجود وزیراعظم نواز شریف سمیت بہت سے پاکستانی آج عید منا رہے ہیں جب کہ وہاں موجود دیگر مسلم کمیونٹی پاکستان کے ساتھ کل عید منائے گی۔
خبر کا کوڈ : 487227
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش