0
Monday 28 Sep 2015 23:00

نواز شریف کا منیٰ میں لاپتا پاکستانیوں کی تلاش میں سست روی کا نوٹس

نواز شریف کا منیٰ میں لاپتا پاکستانیوں کی تلاش میں سست روی کا نوٹس
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے منیٰ میں لاپتا پاکستانیوں کی تلاش میں سست روی کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعظم آفس کو متحرک ہونے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے لاپتا پاکستانیوں کے لواحقین کی تشویش اور ہیلپ لائن کے معیار کا جائزہ لینے کے لئے خود کال بھی کر ڈالی۔

امریکا میں موجود وزیراعظم نواز شریف کو منیٰ سانحہ کی لمحہ بہ لمحہ صورت حال سے آگاہ کیا جا رہا ہے، وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے ہیلپ لائن پر کال کرکے سروس کے معیار کا ٹیلی فونک معائنہ کیا۔

وزیراعظم نے پچاسی لاپتا افراد کے لواحقین کو فون کرنے کا حکم دیتے ہوئے اپنے آفس کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ خود لاپتا افراد کے لواحقین کو نہ صرف لمحہ بہ لمحہ صورت حال سے آگاہ رکھیں بلکہ انہیں خود فون کرکے معلومات فراہم کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 487899
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش