0
Saturday 3 Oct 2015 09:35

جان کیری اور جواد ظریف کی ملاقات، جوہری معاہدے پر عملدرآمد کے حوالے سے تبادلہ خیال

جان کیری اور جواد ظریف کی ملاقات، جوہری معاہدے پر عملدرآمد کے حوالے سے تبادلہ خیال
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے نیویارک میں ملاقات کی ہے۔ امریکی وزرات خارجہ کے بیانیہ کے مطابق اس ملاقات میں ایران کیساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا ہے۔ بیانیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں وزراء خارجہ کے درمیان یہ ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے جاری اجلاس کے موقع پر ہوئی ہے۔ ادھر خبر رساں ادارے روئیٹرز نے ایک ایرانی عہدیدار کے حوالے سے یہ دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے دوران ہونے والی اس ملاقات میں شام کے بحران اور وہاں پر روس کی جانب سے جاری فضائی بمباری پر بھی تبادلہ خیال ہوا ہے۔ واضح رہے کہ ماسکو نے گذشتہ بدھ سے شام میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملوں کا آغاز کیا ہے اور یہ حملے شامی صدر کی درخواست پر کئے جا رہے ہیں۔ ادھر مغربی ممالک نے روس سے یہ مطالبہ کیا ہے اس کے حوالے حملے صرف داعش کے ٹھکانوں تک محدود ہونے چاہیں، لیکن روس نے یہ واضح کیا ہے کہ وہ شام میں موجود تمام دہشتگرد گروہوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنائے گا۔

دیگر ذرائع کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ملاقات ہوئی، جس میں جوہری معاہدے پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔  امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکی اور ایرانی وزرائے خارجہ کے درمیان ایران کے جوہری پروگرام معاہدے پر عمل درآمد سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ملاقات میں شام کے بحران اور وہاں باغیوں کے خلاف روس کے فضائی حملوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 488686
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش