0
Friday 9 Oct 2015 23:40

وزیراعظم کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس

وزیراعظم کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں اور مالی معاونت کاروں کے خلاف کارروائی مزید تیز کی جائے گی۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ملک میں امن و امان اور عوام کے تحفظ کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
 
وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی، چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں ملک کی داخلی سلامتی کی صورتحال، نیشنل ایکشن پلان اور کراچی آپریشن کا جائزہ لیا گیا۔
 
اجلاس میں افغانستان کی سلامتی، طالبان کے قبضوں سے متعلق حالیہ پیدا شدہ صورت پر غور، افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مفاہمتی و مذاکراتی عمل کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں عسکری و سول انٹیلی جنس اداروں کے درمیان خفیہ معلومات کے تبادلے کو مزید مربوط بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 489865
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش