0
Saturday 10 Oct 2015 11:04

کشمیر پر جاندار قومی کشمیر پالیسی کی ضرورت ہے، لیاقت بلوچ

کشمیر پر جاندار قومی کشمیر پالیسی کی ضرورت ہے، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ نواز شریف کی اقوام متحدہ میں تقریر اور مسئلہ کشمیر پر دلیرانہ مو قف کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ چار نکاتی اور محض ایک تقریر سے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو گا، مسئلہ کشمیر پر جاندار قومی کشمیر پالیسی کی ضرورت ہے جس کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ نریندر مودی کے اقتدار میں آنے سے بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز باغ میں ایوارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہو ں نے کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی علم کے ساتھ رشتہ جوڑ کر ہمیں آگے بڑھنا ہو گا۔ تقریب سے جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 489936
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش