0
Saturday 10 Oct 2015 16:08

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے جنرل حسین ہمدانی کی شہادت پر رہبر انقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغام

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے جنرل حسین ہمدانی کی شہادت پر رہبر انقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغام
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں شام میں داعش کے ہاتھوں شہید ہونے والے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے جنرل حسین ہمدانی کی شہادت پر تبریک و تسلیت پیش کی ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جنرل حسین ہمدانی کی شہادت پر میں ان کے اہل خانہ، ان کے دوستوں اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی خدمت میں تبریک و تعزیت پیش کرتا ہوں۔ رہبر انقلاب اسلامی نے کہا ہے کہ "ایک مخلص، پاک اور متدین سپاہی نے اپنی عمر کا ایک بڑا حصہ عزت و شرف کے محاذوں پر ایران اسلامی اور اسلامی جمہوری نظام کے دفاع میں گذارا جبکہ اپنی بابرکت عمر کا آخری حصہ تکفیری اشقیاء اور اسلام دشمن گروہوں کے مقابلے میں اہل بیت عصمت و طہارت کے حرم مطہر کی حفاظت میں بسر کیا اور اسی محاذ پر اپنی دیرینہ خواہش یعنی اللہ کی راہ اور جہاد فی سبیل اللہ میں شہادت کا مقام حاصل کیا۔ اللہ کا فضل اور اس کی رحمت اس مجاہد کے شامل حال رہے۔" واضح رہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کے جنرل حسین ہمدانی جو شام میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں شامی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے لئے مشاورتی مشن پر تھے، جمعرات کی رات حلب میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہوگئے۔
خبر کا کوڈ : 490284
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش