0
Thursday 15 Oct 2015 18:29

تونسہ دھماکہ تحریک طالبان بالی گروپ نے کیا، رپورٹ وزیراعلیٰ کو موصول

تونسہ دھماکہ تحریک طالبان بالی گروپ نے کیا، رپورٹ وزیراعلیٰ کو موصول
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ غازی خان کے علاقے تونسہ شریف میں ہونے والے بم دھماکے کی ابتدائی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو مل گئی ہے۔ لاہور میں ایوان وزیراعلیٰ کو موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق بم دھماکا کالعدم تنظیم تحریک طالبان کے بالی گروپ نے کرایا ہے۔ حملہ آور کی عمر 20 سال تھی جبکہ دھماکے کیلئے 13 کلوگرام بارودی مواد اور بال بیئرنگ استعمال کئے گئے۔ دھماکے میں ضلع کونسل کے امیدوار سمیت 7 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ رکن اسمبلی ڈیرے پر موجود نہ ہونے کے باعث محفوظ رہے۔ دھماکے کے وقت کیمپ آفس میں مقامی نمائندوں کا اجلاس جاری تھا جس میں 15 سے 20 افراد موجود تھے تاہم رکن اسمبلی امجد کھوسہ اسلام آباد میں ہونے کے باعث محفوظ رہے۔ ڈی سی او اور ڈی پی او ڈیرہ غازی خان کے مطابق یہ ایک خودکش حملہ تھا جس میں بھاری مقدار میں دھماکہ خیر مواد استعمال کیا گیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی جبکہ سیکورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 491414
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش