0
Thursday 29 Oct 2015 10:37

لندن میں میں مقیم کشمیریوں کا احتجاج

لندن میں میں مقیم کشمیریوں کا احتجاج
اسلام ٹائمز۔ برطانیہ میں مقیم کشمیریوں نے ریاست جموں و کشمیر پر بھارت کے تسلط کے خلاف لندن میں بھارتی ہائی کمیشن اور برمنگھم میں بھارتی قونصلیٹ کے باہر احتجاجی مظاہرے کئے۔ مظاہرے کا اہتمام 27 اکتوبر کو منائے گئے یوم سیاہ کے سلسلے میں کیا گیا تھا۔ برطانیہ کے مختلف علاقوں سے آنے والے مظاہرین ’’کشمیر میں قتل عام بند کرو، بھارتی فورسز کشمیر سے نکل جاو، نو انڈیا نو، گو انڈیا گو، انسانی حقوق کی پامالیاں بند کرو اور ہم کیا چاہتے آزادی‘‘ جیسے نعرے بلند کرر ہے تھے۔ مظاہرین نے اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن میں ’’کشمیری میری انصاف چاہتے ہیں، کشمیریوں کو ان کا حق خواداردیت دو اور انسانی حقوق کی پامالیاں بند کی جائیں‘‘ جیسے نعرے درج تھے۔

اس موقع پر کشمیر کنسرن کے سرپرست اعلیٰ پروفیسر نذیر احمد شال نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں مقیم کشمیری 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں کیونکہ اس دن بھارت نے جموں و کشمیر پر غیر قانونی طور پر قبضہ کر لیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک کشمیریوں کو اپنے حق خودارادیت جس کی ضمانت انہیں اقوام متحدہ نے دے رکھی ہے استعمال کرنے نہیں دیا جاتا وہ اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا سخت نوٹس لے۔ انہوں نے برطانوی حکومت سے اپیل کی کہ وہ بھارت کی ہٹ دھرمی کا سخت نوٹس لے اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے آئندہ دورہ برطانیہ کے دوران مسئلہ کشمیر کو ان کے سامنے اٹھائے۔
خبر کا کوڈ : 494280
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش