0
Sunday 1 Nov 2015 22:25

ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی طرف سے منتقل ہونے والے فنڈ ز متاثرین تک نہ پہنچ سکے، تحقیقات شروع

ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی طرف سے منتقل ہونے والے فنڈ ز متاثرین تک نہ پہنچ سکے، تحقیقات شروع
اسلام ٹائمز۔ پنجاب کی صوبائی حکومت کی طرف سے سرگودہا میں سیلاب 2014ء میں متاثر ہونیوالے گھرانوں کے مالی امداد کے پروگرام میں مبینہ کرپشن کے انکشاف پر تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے ڈی سی او سرگودہا سے فوری رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق بورڈ آف ریونیو پنجاب کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ شعبہ کی طرف سے ایسے متاثرین سیلاب کی نشاندہی اور انہیں جاری ہونیوالی لاکھوں روپے کی رقوم کی تفصیلات بھی ضلعی انتظامیہ کو ارسال کی گئی ہیں، جن کی امداد کے فنڈز جاری ہونے کے باوجود متاثرین تک نہیں پہنچ سکے۔
خبر کا کوڈ : 495076
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش