0
Tuesday 3 Nov 2015 22:11

ایدھی فاونڈیشن کی طرف سے خوراک، کپڑوں بستروں پر مشتمل امدادی سامان چترال پہنچا دیا گیا

ایدھی فاونڈیشن کی طرف سے خوراک، کپڑوں بستروں پر مشتمل امدادی سامان چترال پہنچا دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور بیرونی دنیا میں معروف سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کی طرف سے چترال کے زلزلہ متاثرین کیلئے بڑے پیمانے پر امدادی پیکیج چترال پہنچ گیا ہے۔ یہ امدادی اشیاء جن میں خوراک، کپڑے اور بسترے شامل ہیں، عبدا لستار ایدھی کے فرزند فیصل ایدھی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال میں ایم ایس اور ڈاکٹروں کی موجودگی میں متاثرہ زخمیوں میں تقسیم کی۔ اس موقع پر زخمیوں نے عبدالستار ایدھی اور اور اُن کے بیٹے کی خدمات کی تعریف کی اور کہا کہ مصیبت زدہ لوگوں کی خدمت میں جو کردار اس خاندان نے ادا کیا ہے اُس کی مثال پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی۔ زخمیوں نے عبدالستار ایدھی، بلقیس ایدھی، فیصل ایدھی کی درازی عمر کیلئے دعائیں دیں۔
خبر کا کوڈ : 495479
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش