0
Wednesday 4 Nov 2015 14:07

مسلم لیگ (ن) کی سیاست نے ملک کو تباہی کے سوا کچھ نہیں دیا، مہر ریاض فتیانہ

مسلم لیگ (ن) کی سیاست نے ملک کو تباہی کے سوا کچھ نہیں دیا، مہر ریاض فتیانہ
اسلام ٹائمز۔ پیرمحل میں بلدیاتی الیکشن کی مہم کے دوران کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مہر ریاض فتیانہ نے کہا ہے کہ عوام بلدیاتی الیکشن میں ہمارے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں، آنیوالا دور پاکستان تحریک انصاف کا ہے۔ سابق ایم این اے اور صوبائی وزیر نے میونسپل کمیٹی پیرمحل کے وارڈ نمبر 15 میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے مک مکا کی سیاست سے ملک کو تباہی کے سوا کچھ نہیں دیا، جب تک یہ پارٹیاں اقتدار میں رہیں گی اس وقت تک ملک کے عوام اسی طرح پستے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت، ملک اور عوام کی بہتری اسی میں ہے کہ ان دونوں جماعتوں سے چھٹکارا حاصل کر کے ایک نئی سوچ کے حامل عمران خان کو موقع دیا جائے۔ انتخابی مہم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے مقامی رہنما میجر احمد نواز نے کہا کہ 19 نومبر کے روز انشاءاﷲ عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے تحریک انصاف کی کامیابی پر مہر ثبت کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 495587
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش