0
Monday 9 Nov 2015 11:47

بلاول کا دعویٰ مسترد، پارٹی کو اپنے مضبوط گڑھ لیاری میں سیاسی تاریخ کا سب سے بڑا جھٹکا

بلاول کا دعویٰ مسترد، پارٹی کو اپنے مضبوط گڑھ لیاری میں سیاسی تاریخ کا سب سے بڑا جھٹکا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کو سیاسی تاریخ کا سب سے بڑا جھٹکا لگا ہے، اور اسے اپنے مضبوط گڑھ لیاری سے کئی نشستوں پر کوئی امیدوار نہیں مل سکا۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کو اپنے مضبوط گڑھ لیاری میں بلدیاتی انتخابات کے دوران کوئی امیدوار نہیں مل سکا، جبکہ دور آمریت میں بھی لیاری پیپلز پارٹی کا گڑھ بن کر سامنے آیا تھا، تاہم اب اسے بلدیاتی انتخابات کیلئے ٹکٹ دینے کیلئے کوئی جیالا نہیں ملا، اور چیئرمین، وائس چیئرمین، کونسلر اور یونین کمیٹی کیلئے آزاد امیدوار میدان میں آئے ہیں۔ جن نشستوں پر پیپلز پارٹی کے امیدوار سامنے آئے ہیں، ان پر مخالف جماعتوں کے ساتھ سخت مقابلے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔ پیپلز پارٹی کو لیاری سے 7 یونین کمیٹی پر چیئرمین اور وائس چیئرمین کا کوئی امیدوار نہیں ملا، جبکہ وارڈ کونسلر کی 39 نشستوں پر کوئی جیالا امیدوار میدان میں نہیں، اور یونین کمیٹی 6 موسی لین، یونین کمیٹی 5 کھڈہ میمن سوسائٹی، یونین کمیٹی 3 اور یو سی 4 نوا آباد سے پیپلز پارٹی کا کوئی امیدار انتخابی دوڑ میں نہیں۔ لیاری سے منتخب ہونے والے پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی جاوید ناگوری کو کابینہ سے الگ کئے جانے کے باعث پارٹی کو لیاری میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمن بلاول بھٹو زرداری نے چند روز قبل اپنے زیر صدارت بلدیاتی امیدواروں کا جائزہ لینے کیلئے بلاول ہاؤس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں دعویٰ کیا تھا کہ لیاری پیپلز پارٹی کا قلعہ تھا، ہے اور رہے گا، اور بلدیاتی انتخابات میں اکثریت حاصل کرکے کراچی کو جیالا میئر دینگے۔
خبر کا کوڈ : 496552
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش