0
Monday 9 Nov 2015 14:55

آئی ایس او علامہ اقبال کے درس حریت کے فروغ و ترویج کے لئے کوشاں ہے، امامیہ چیف اسکاؤٹ

آئی ایس او علامہ اقبال کے درس حریت کے فروغ و ترویج کے لئے کوشاں ہے، امامیہ چیف اسکاؤٹ
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان شعبہ اسکاؤٹنگ کے امامیہ چیف اسکاؤٹ توقیر مہدی نے یوم ولادت علامہ اقبال کے موقع پر لاہور میں مرکزی دفتر المصطفیٰ ہاوس میں یوم اقبال کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال کا پیغام حرکت و انقلاب کا باعث بننے کی صلاحیت رکھتا ہے، پاکستانی نوجوان بہت باصلاحیت ہیں، اپنی ذات اور معاشرے میں انقلاب بپا کرنے کیلئے انہیں اچھی سوچ اور نظم و ضبط کی ضرورت ہے، جس پر کاربند ہونے کیلئے علامہ اقبال کی شاعری مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ علامہ محمد اقبال نے جہد مسلسل اور اپنی صلاحیتوں کا اجاگر کرنے کا درس دیا ہے جس کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا، امامیہ نوجوان علامہ اقبال کے درس حریت کے فروغ و ترویج کے لئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقبال کا خودی کا فلسفہ انسان کی شناخت سے جڑا ہوا ہے، ایک انسان جب اپنی معرفت کو پا لیتا ہے تو وہ اپنے اندر چھپی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور غیر اخلاقی سرگرمیوں سے محفوظ رہتا ہے۔ توقیر مہدی کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو تعلیمی میدان میں بھی بھرپور جدوجہد کرتے ہوئے اقبال کے شاہین کی مانند جدید دور کے تقاضوں کے مطابق اپنی پرواز جاری رکھنا ہو گی تاکہ آئندہ آنے والی نسلیں محض یوم اقبال اور یوم قائد کی بجائے ان کے نظریات اور افکار سے استفادہ کر سکیں۔
خبر کا کوڈ : 496620
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش