2
0
Wednesday 11 Nov 2015 19:11

صحیح محاذ اور مقام پر کھڑے ہیں، کسی دباو اور منفی پروپیگنڈے سے مرعوب نہیں ہونگے، سید حسن نصراللہ

صحیح محاذ اور مقام پر کھڑے ہیں، کسی دباو اور منفی پروپیگنڈے سے مرعوب نہیں ہونگے، سید حسن نصراللہ
اسلام ٹائمز۔ حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ ان کی تنظیم دباؤ اور منفی پروپیگنڈے سے مرعوب نہیں ہوگی۔ بیروت میں یوم شہداء کے عنوان سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حزب اللہ کے سربراہ نے کہا کہ نفسیاتی جنگ اور مسلسل دباؤ کے باوجود ہماری پالیسیوں میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم بالکل صحیح محاذ اور صحیح مقام پر کھڑے ہیں، ہمارا موقف بھی بالکل صحیح ہے اور خطے کی حقیقی تبدیلوں میں موثر کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے باراک اوباما اور اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کی ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ بدستور خود کو خطے کے دیگر ممالک پر اسرائیل کی سکیورٹی اور مفادات کے تحفظ اور اسے برتری دلانے کا پابند سمجھتا ہے۔ حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ امریکہ بدستور مظلوم فلسطینیوں کے مقابلے میں غاصب صیہونی حکومت کے مجرمانہ اقدامات کی حمایت کر رہا ہے اور صیہونی حکومت کے لئے امریکہ کی حمایت نیتن یاہو کے حالیہ دورے میں اور بھی واضح ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ اسرائیل فلسطینی عوام کی تحریک انتفاضہ کو ہرگز نہیں روک سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک مزاحمت کو کمزور کرنے کے لئے کیا جانے والا پروپیگنڈہ اور جھوٹے دعووں کا ہمارے اوپر کوئی اثر نہیں ہوگا اور ہم اپنے موقف پر پوری قوت کے ساتھ ڈٹے رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 497195
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

nisar
India
ok
nissar ali
India
ok yes
ہماری پیشکش