0
Wednesday 18 Nov 2015 22:30

فیس بک نے نئی نسل اور معاشرے کو خراب کردیا ہے، سپریم کورٹ

فیس بک نے نئی نسل اور معاشرے کو خراب کردیا ہے، سپریم کورٹ
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ کے فاضل جج جسٹس امیر ہانی مسلم نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ فیس بک نے نئی نسل اور معاشرے کو خراب کردیا ہے۔ جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے فاضل بنچ نے فیس بک پر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والے ملزم منیر احمد کی درخواست ضمانت کی سماعت کی، سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ شکایت کنندہ اور ملزم کلاس فیلو تھے، ملزم نے کسی کو بھی بلیک میل نہیں کیا، اس لئے ملزم کی ضمانت منظور کی جائے۔ جسٹس امیر ہانی مسلم نے ریمارکس دیئے کہ گرل فرینڈ کا کلچر مغرب کا ہے ہمارا نہیں، فیس بک نے نئی نسل اور معاشرے کو خراب کردیا ہے، سپریم کورٹ نے فیس بک پر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والے ملزم منیر احمد کی درخواست ضمانت خارج کرتے ہوئے حکم دیا کہ استغاثہ 14 روز میں مقدمے کا چالان ٹرائل کورٹ میں پیش کرے اور ٹرائل کورٹ 6 ماہ میں کیس کا فیصلہ کرے۔
خبر کا کوڈ : 498669
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش